برطانیہ ہندوستان کو جدید ترین دفاعی ہتھیاروں کی پیشکش کریگا

   

لندن ؍ نئی دہلی : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات میں ہندوستان کے لیے جدید دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی پیشکش کریں گے۔ اس کا مقصد روس پر ہندوستان کے عسکری انحصار کو کم کرنا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں بورس جانسن یوکرین کے معاملے پر ہندوستانی موقف پر بھی گفتگو کریں گے۔ نئی دہلی میں صدارتی محل میں دیے گئے استقبالیے کے موقع پر بورس جانسن نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات ماضی کے مقابلے میں اِس وقت نہایت اچھے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرین کے معاملے پر ہندوستان نے اب تک غیرجانبدار موقف اپنا رکھا ہے اور روسی جارحیت کی براہ راست مزمت سے اجتناب برتا ہے۔