برفباری میں پھنس جانے والے نےسڑک کے درمیان اسنومین بنا دیا

   

لندن: برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث ٹریفک میں پھنسے شہری نے لائف سائز اسنومین بنا دیا۔برطانوی دارالحکومت لندن میں دو برس بعد شدید برفباری ہوئی ہے جب کہ ملک کے دیگر خطوں میں شہریوں کو شدید برفباری کا سامنا ہے۔ برفباری کے باعث لندن کی اہم موٹر وے بری طرح متاثر ہوئی ہے جہاں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور شہری ٹریفک میں میں پھنسے رہے۔ٹریفک میں میں پھنسے ایک شہری نے وقت گزارنے کیلئے مصروف سڑک کے درمیان میں لائف سائز اسنومین بنا دیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایک شہری نے اسنومین کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں مرتبہ ری ٹوئٹ کردی گئی، جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔