برقی بلس وصول کرنے کا نیا طریقہ،تلنگانہ برقی صارفین پر زاید بوجھ

   

حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں محکمہ برقی کی طرف سے پرانے سلاب سسٹم کی بجائے یکساں برقی بلس جاری کرنے سے برقی صارفین کی جیب پر بھاری بوجھ پڑرہا ہے۔ جس کے خلاف عوام نے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سلاب سسٹم کے تحت جو اب تک رائج رہا ہے ایک سو یونٹس برقی کے صرفہ پر 145 روپئے چارج کئے جاتے تھے۔ دوسرے سلاب پر 260 روپئے وصول کئے جاتے تھے اس طرح جملہ 405 روپئے لئے جاتے تھے۔ یکساں ٹیرف کے نئے سسٹم کے تحت 520 روپئے دینے ہوں گے۔ اس طرح برقی صرفہ کرنے والے پر 115 روپئے کا زاید بوجھ پڑے گا۔