برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں پیش آئے ایک حادثہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 35 سالہ معین الدین جو پیشہ سے سنٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ چھتری ناکہ علاقہ کے ساکن ممتاز احمد کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ معین الدین کلاقہ جمال بنڈہ میں کام کے دوران معین الدین لوہے کی سلاقوں کو توڑ رہے تھے کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع