برقی شاک سے تعمیراتی مزدور کی موت

   

حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی تعمیر کے دوران ایک مزدور برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ آدی بٹلہ پولیس کے مطابق 28 سالہ پردیپ پاسوان متوطن بہار ساکن بالا پور آدی بٹلہ کے علاقہ میں حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جارہے ڈبل بیڈ روم فلیٹس کی تعمیر کیلئے تیسری منزل پر پلاسٹنگ کا کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ برقی تار کی زد میں آگیا اور ہلاک ہوگیا۔ کنٹراکٹر راجیشور ریڈی کی جانب سے پردیپ پاسوان کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کنٹراکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب