برقی شرحوں و آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کی مخالفت

   

کے سی آر وعدوں کی تکمیل میں ناکام، ایٹالہ راجندر کا الزام
حیدرآباد۔یکم اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل میں لاپرواہی کے لئے وزیر صحت کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل کے آئی سی یو میں کمسن مریض کی انگلیوں کو چوہوں نے کاٹ دیا۔ اس واقعہ میں سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کیا گیا۔ ریونت ریڈی نے سوال کیا کہ چیف منسٹر اور وزیر صحت کی غلطی کی سزا سپرنٹنڈنٹ کو کیوں دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ برقی شرحوں میں اضافہ کی مخالفت کی اور کہا کہ کے سی آر حکومت غریب اورمتوسط طبقات کو نشانہ بنارہی ہے ۔ برقی اداروں کے نقصانات کی پابجائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن عوام سے رقومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راجندر نے بس کرایوں میں اضافہ کی مخالفت کی اور کہا کہ اضافہ کو ٹیکس سے جوڑتے ہوئے حکومت اپنا دامن بچانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے کئی وعدے کئے گئے تھے۔ قرض معافی کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ کسانوں سے دھان کی خریدی میں ناکامی کیلئے مرکز کو ذمہ دار قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے دھان کی خریدی کیلئے ملک بھر میں یکساں پالیسی اختیار کی ہے ۔ راجندر نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔ ر