برن کی سنچری، آسٹریلیا 384/4

   

کینبرا ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی اوپنر جیوبرنس اور ٹم ہیڈ کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیائی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف یہاں دوسرے ٹسٹ میں ناقص شروعات کے باوجود دن کے اختتام پر 384/4 کا مستحکم موقف حاصل کرلیا ہے۔ سری لنکائی ٹیم نے 11 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلے ہیریس (11) اور 15 رنز کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ (0) کو آوٹ کرلیا تھا لیکن برن نے 243 گیندوں میں ناقابل تسخیر 172 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیڈ نے 204 گیندوں میں 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔ برن نے 243 رنز کی اپنی اننگز میں 26 چوکے لگائے ہیں۔ سری لنکائی ٹیم کو تیسری کامیابی اس وقت ملی جب آسٹریلیائی ٹیم کا اسکور صرف28 رنز تھا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن 28 رنز کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹوں کے نقصان کے بعد یہ فیصلہ غلط دکھائی دینے لگا تاہم مذکورہ بیٹسمینوں کی سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم نے پہلے دن مستحکم موقف حاصل کرلیا ہے۔ دن کے اختتام پر پیٹرسن 48 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ سری لنکا کیلئے فرنانڈو کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 99 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ کرونارتنے نے 87 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیائی ٹیم نے ایک اننگز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔