برکس میں شمولیت کے بعد، یو اے ای میںسرمایہ کاری میں اضافہ متوقع

   

ابوظہبی: خلیجی خطے میں قائم ایک کاروباری سیٹ اپ کمپنی کی پیش قیاسی کے مطابق، ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک برکس میں متحدہ عرب امارات کی شمولیت سے نئی کاروباری راہیں اور سرمایہ کاری کے مواقع کھلنے کی توقع ہے، جس سے ملک کو عالمی سطح پر زیادہ فائدہ پہنچے گا۔پی آر او پارٹنر گروپ (پی پی جی) ۔ ابوظہبی، دبئی، متحدہ عرب امارات، عمان، سعودی عرب اور قطر میں ایک معروف کاروباری سیٹ اپ کمپنی ہے۔ اس کے مطابق، برکس میں یو اے ای کی شمولیت سے ’’متوقع کاروباری ماحول پر گہرا اثر پڑے گا‘‘۔کمپنی کے کمرشل ڈائریکٹر، جیمز سویلو نے کہا، “چونکہ یہ رکنیت یکم ؍جنوری کو نافذ ہو رہی ہے، (ہم) متحدہ عرب امارات اور وسیع تر خلیجی خطے میں برکس ممالک کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع میں بڑھتے ہوئے جوش کے ساتھ دلچسپی کے اضافے کی توقع کرتے ہیں۔”جن صنعتوں کو برکس کی رکنیت سے سب سے زیادہ فائدہ ہونے کی توقع ہے وہ ای کامرس، امپورٹ ایکسپورٹ اور ریئل اسٹیٹ ہیں۔
تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
دو پائلٹوں کی تلاش جاری
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں دو پائلٹوں پر مشتمل تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کو کہا کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر دو پائلٹوں کے ساتھ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا، تاہم طیارہ کے عملہ کی تلاش جاری ہے۔ اتھارٹی کو تقریباً 8:30 بجے اپنے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ سے حادثہ کی رپورٹ موصول ہوئی۔
ہیلی کاپٹر جمعرات کی شب گر کر تباہ ہوا جب پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے۔بیان کے مطابق، دونوں پائلٹوں کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا۔