نئی دہلی، 13 ستمبر (یو این آئی) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو کہا کہ برکس کے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے گروپ کے اندر مزید گہرے اقتصادی انضمام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برکس کی ترقی کی صلاحیت ابھی پوری طرح بروئے کار نہیں آئی ہے ۔نئی دہلی میں برکس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ رکن ممالک کی وسیع ہوتی داخلی منڈیاں، آبادی میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی تعاون کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے ۔پوتن نے کہاکہ ہماری تنظیم کے اندر باہمی تجارت پہلے ہی 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔