برکینا فاسو میں مسجد پر حملہ، 9 افراد ہلاک

   

سحل : پڑوسی ہمسایہ ملک مالی میں سرگرم عمل القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد گروہ 2015 سے ابتک برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی پر اکثر و بیشتر حملے کرتے رہتے ہیں۔ برکینا فاسو کے سحل علاقہ میں ایک مسجد پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکوریٹی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مسلح افراد نے کہ جن کی شناخت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے، نے سحل علاقہ کے فالاگونتو ضلع کی ایک مسجد پر شام کی نماز کے دوران حملہ کیا، جس دوران 9 افراد اللہ کو پیارے ہو گئے۔ واضح رہے کہ پڑوسی ملک مالی میں سرگرم عمل القاعدہ اور داعش کے دہشت گرد گروہ 2015 سے ابتک برکینا فاسو کے شمالی اور مشرقی پر اکثر و بیشتر حملے کرتے رہتے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک 600 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت تقریباً 2 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔