برگر مفت نہ دینے پر تمام ورکرس گرفتار

   

لاہور : پاکستان کے شہر لاہور میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے تمام 19 ورکرس کو پولیس والوں کے گروپ نے محض اِس لئے گرفتار کرلیا کیوں کہ اُنھوں نے پولیس کو مفت برگر دینے سے انکار کیا تھا۔ برگر کی کمپنی جانی اینڈ جگنو نے کہاکہ ایسا ہماری ریسٹورنٹ میں پہلی بار نہیں ہوا۔ اِس واقعہ میں ملوث 9پولیس والوں کو معطل کردیا گیا ہے۔