برہم طلبہ نے جے این یو کیمپس میں پولیس کا فلیگ مارچ رکوادیا

,

   

نئی دہلی۔جے این یو کیمپس میں دوبارہ کشیدگی کے بعد پیر کی ابتدائی ساعتوں میں حالات بے قابو ہوگئے تھے۔ برہم طلبہ نے اسپیشل کمشنر آف پولیس لاء اینڈ آرڈر آر ایس کرشنیا کی قیادت میں جاری فلیگ مارچ کو برہم طلبہ نے رکوادیا۔طلبہ نے سبرمتی ٹی پوائنٹ کے پاس مارچ روک دیا۔

تاہم پولیس طلبہ کو ہٹاکر کنونشن سنٹر تک اپنا مارچ مکمل کیا۔مگر اس کے بعد پولیس کچھ فاصلے پر چلی گئی‘ احتجاج کررہے طلبہ نے پھر ایک مرتبہ پولیس کا راستہ روک دیاتھا۔

طلبہ نے جے این یو کیمپس کے شمالی گیٹ تک پولیس کے تعقب کا سلسلہ جاری رکھا۔جے این یو کیمپس میں کشیدگی کا ماحول اس وقت پیدا ہوگیا جب شرپسندوں کے ایک گروپ نے کیمپس میں طلبہ پر حملہ کردیا جو مانا جارہا باہر سے ائے ہوئے لوگ تھے‘

وہیں کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ وہ اے بی وی پی کے کارکن تھے‘ جنھوں نے کیمپس میں گھس کر طلبہ اور عملے پر اتوار کی شام کو بے رحمانہ حملہ کردیاتھا۔

مذکورہ یونیورسٹی نے کیمپس میں تشدد کا ذمہ دار رجسٹریشن عمل کی مخالفت کرنے والے طلبہ پر عائد کیاہے