بریکس میٹنگ : ہندوستان نے پاکستان کو نشانہ بنایا

   

نئی دہلی: ہندوستان نے برکس ممالک کے اعلیٰ سیکورٹی افسران کی ڈیجیٹل میٹنگ میں براہ راست پاکستان پر سرحد کے پار دہشت گردی اور جیش محمد ولشکر طیبہ جیسے دہشت گردانہ گروپوں کو پناہ دینے کے لئے تنقید کی۔ وزارت خارجہ نے منگل کو اس بات کی اطلاع دی۔ وزارت نے کہاکہ ہندوستان نے سرحد پار دہشت گردی اور لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے گروپوں کی سرگرمیوں کا موضوع اٹھایا، جنہیں ریاست کی حمایت حاصل ہے اور امن وتحفظ کا خطرہ ہے۔اس کے ساتھ ہی برکس ممالک کی میٹنگ میں افغانستان کے حالات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ہندوستان نے کہاکہ میٹنگ میں افغانستان، ایران، مغربی ایشیا اور خلیج میں موجودہ پیش رفت اور سائبر سیکیورٹی کے لئے ابھرتے خطرات کے ضمن میں علاقائی اور عالمی سیاست اور سیکورٹی کے پیش نظر جائزہ لیا گیا۔