پیرس ۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بریک ڈانسنگ کو باقاعدہ طورپر کھیل تسلیم کرتے ہوئے پیرس گیمز 2024 میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اولمپک کمیٹی نے بریک ڈانسنگ کو میڈل کی فہرست میں شامل کرلیا ہے اور ایگزیکٹیو بورڈ نے اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلائمبنگ اور سرفنگ کے ساتھ ساتھ بریک ڈانسنگ کو پریس گیمز کا حصہ بنانے کی تصدیق کردی۔اسکیٹ بورڈنگ، اسپورٹ کلائمبنگ اور سرفنگ ٹوکیو گیمز میں پہلی مرتبہ شامل ہوں گے، جو کورونا کے باعث رواں برس ملتوی کردیے گئے ہیں اور اب یہ 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔