بریگزٹ تنازعہ ، برطانیہ میں ہندوستانیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں : سشما سوراج

   

نئی دہلی ۔ /3 جنو ری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ یوروپی یونین کے برطانیہ کی علحدگی (بریگزٹ) سے برطانیہ میں مقیم ہندوستانیوں کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر /7 جنوری سے بحث شروع ہوگی ۔ اس کے بعد ہی اس ماہ کے دوسرے ہفتہ میں برطانیہ اور یوروپی یونین کے درمیان تعلقات کے بارے میں تصویر صاف ہوجائے گی ۔
وہ اس وقت بریگزٹ مسئلہ پر کچھ کہنے سے قاصر ہیں ۔ اس سارے عمل کیلئے دو سال ہوں گے ۔