بزرگوں کے احترام میں غفلت پر کلکٹر کا سخت انتباہ

   

محبوب نگر۔ 25ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بین الاقوامی معمر افراد ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ضلع کلکٹر خوشبو گپتا نے جمعرات کو اپنے چیمبر میں بین الاقوامی معمر افراد کے دن کے وال پیپر کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے مشورہ دیا کہ بزرگوں کو نظر انداز کرنے کے بجائے والدین کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کو نظر انداز کرنا قانون کے مطابق قابل سزا ہے اور ان کا خیال رکھنا اور ان کا احترام کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق اور بہبود کے بارے میں لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خاندان کے افراد کو چاہیے کہ وہ بزرگوں کے ساتھ کھڑے رہیں اور انہیں محفوظ اور باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے اُن کے ساتھ تعاون کریں۔اسسٹنٹ ٹرینی کلکٹر سائی شیوانی، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر ایس زرینہ بیگم، جی ڈی ایم ایچ او سری نواسولو، ایڈیشنل ڈی ایم ایچ او ششی کانت، ڈی آئی او شنکر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔