حیدرآباد 21 نومبر (سیاست نیوز) چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے مقامی کارپوریٹر منجولا رگھوناتھ ریڈی کے ساتھ چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ کے چندا نگر ڈیویژن میں سرکاری دواخانہ اور بستی ڈسپنسری کا معائنہ کیا۔ رکن پارلیمنٹ نے مریضوں سے دواخانہ میں بات چیت کی۔ اس موقع پر رنجیت ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ بستی دواخانوں سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور دوپہر کے کھانے کی اسکیم روبہ عمل لائی جارہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے اسٹاف کو خبردار کیاکہ وہ اسکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے اچانک دورہ کریں گے۔