بس روک کر 10 لاکھ روپئے لوٹنے والی ٹولی بے نقاب

   

تین افراد گرفتار، دیگر ملزمین مفرور ، راجندر نگر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے بس روک کر 10 لاکھ روپئے لوٹنے والی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجندر نگر زون جگدیشور ریڈی نے بتایا کہ 24 فروری کو راجندر نگر حدود میں آر ٹی سی بس کا راستہ روک کر 10 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے تھے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 28 سالہ فیاض احمد ساکن نارائن پیٹ 27 سالہ غوث ساکن فاروق نگر 26 سالہ اشفاق علی ساکن فلک نما کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھی مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے ساڑھے 4 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ مفرور افراد کی تلاش اور ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں کو تعین کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ علاقہ کے ساکن سونے کا تاجر شیوا کمار آر ٹی سی بس میں نارائن پیٹ سے حیدرآباد آرہا تھا ۔ اس ٹولی نے نارائن پیٹ سے اس کی مصروفیت پر نظر رکھی اور جیسے ہی بس نے این بی اے کو عبور کیا اور بہادر پورہ کی جانب بڑھی بس کا راستہ روک کر ایک ملزم بس میں داخل ہوا اور شیوا کمار کی آنکھوں میں مرچ پاوڈر چھڑک کر اس سے رقم لوٹ لی گئی اور فرار ہوگئے ۔ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے پولیس نے اسپیشل آپریشن ٹیم کے علاوہ دیگر ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے متحرک کردیا اور اس ٹولی کو بے نقاب کرلیا گیا ۔ ع