حیدرآباد 15 فروری ( یواین آئی ) چلتی آرٹی سی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑاتاہم ڈرائیورنے فوری بس کو کنارے روک دیاجس سے کئی مسافرین کی جان بچ گئی ۔ ڈرائیور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ضلع کھمم کے ستوپلی سے مسافرین کے ساتھ یہ بس جارہی تھی کہ ڈرائیور جس کی شناخت سرینواس راؤ کے طورپر کی گئی ، نے دل میں درد محسوس کیا اور اس کو دل کا دورہ پڑا اس نے فوری بس کو کنارے روک دیا۔اس کو مسافرین نے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا تاہم اس کی موت ہوگئی۔سرینواس کی چوکسی سے کئی مسافرین کی جان بچ گئی۔آرٹی سی نے اس کی موت پرگہرے دکھ کااظہار کیا۔