بغیر اجازات سرکاری عمارت کا انہدام، مقدمہ درج

   

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے پرشوررام تھانہ علاقے کے سکرولی کنور گرام میں ابتدائی ہیلتھ سنٹر عمارت کو بغیر کسی حکم نامہ کے ایک شخص کے ذریعہ جے سی بی لگاکر منہدم کئے جانے کے معاملے میں اس کے خلاف گرام پردھان کے ذریعہ مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش شریواستو نے منگل کو بتایا کہ پرشو رام تھانہ علاقے میں سکرولی کنور گرام پردھان کرن گپتا نے تحریر دے کر کہا کہ بغیر کسی حکم کے سکرولی گرام باشندہ بھگن کے ذریعہ جے سی بی لگا کر ابتدائی ہیلتھ سنٹر کو پوری طرح سے توڑ دیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔