بقرعید کی نماز چھوٹی مساجد میں بھی ہوگی

,

   

ریاض۔سعودی عرب میں اس سال عید الاضحی کی نماز جامع مساجد کے علاوہ متعدد چھوٹی مساجد میں بھی ادا کی جائے گی۔وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کو ہدایت جاری کی ہیں۔ چھوٹی مساجد کو عید الاضحی کی نماز کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اسلامی امور نے مملکت کے تمام 13 صوبوں میں قائم وزارت کی شاخوں کے اعلی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ وبائی ماحول میں عید الاضحی کی نماز عید گاہ میں ادا نہ کرائیں۔ اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کی جائے۔مملکت بھر میں مساجد کی تعمیر، تزئین اور انتظامات کے جملہ امور وزارت اسلامی امور کے تحت آتے ہیں۔ مخیر افراد اپنے طور پر مساجد قائم کرکے ان کے انتظام کی باگ ڈور وزارت ہی کے سپرد کردیتے ہیں۔ ائمہ، خطبا، موذن اور صفائی عملے کے تقررات وزارت ہی جانب سے کیجاتے ہیں۔وزارت اسلامی امور نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور دعوتی ویب سائٹس کے ذریعے تمام نمازیوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ضوابط کی پابندی کریں۔