بلاسودی قرض کے چیکس کی تقسیم، رکن اسمبلی کوتہنیت کی پیشکشی

   

میدک /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی کی ٹاون کے سری سائی بالاجی فنکشن ہال میں منعقد شدنی عالمی یوم خواتین تقریب اور خواتین تنظیموں کو بلاسودی قرضوں سے متعلق چیکس کی تقسیم کی اور سرکاری ایریا ہاسپٹل میں خواتین کے صحت عامہ کو لیکر متعارف کئے جانے والے خصوصی ہیلت اسکیم کیافتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے میدک آمد پر مقامی بی آر ایس قائدین نے دفتگر ایم ایل اے کیمپ پر رکن اسمبلی پدماریڈی کو عالمی یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی اور ان کی شال پوشی اور پگڑی پہنائی ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندرا پال صدرنشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی مسٹر بٹی جگپتیسابق نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، رکن معاون بلدیہ مسٹر سید عمر محی الدین کونسلر بلدیہ لکشمی نارائن گوڑ ، کونسلر سنکھیا ، کونسلر کرشنا ریڈی رکن معاون رتنا کماری اور بونی سیمسن کے علاوہ بی آرایس پارٹی قائدین ٹی رامو محمد حسین بھی موجود تھے ۔