بلاول بھٹو زرداری کی امریکہ آمد

   

واشنگٹن : پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے دورے پر ہیں۔امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کی۔پاکستان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دارالحکومت واشنگٹن میں انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں وزراء نے باہمی تعلقات کے مثبت بہاو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کے لئے 97 ملین ڈالر امداد پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔