بلا و مصیبت کے وقت پڑھنے کی دعا

   

جناب محمد رضی الدین معظم
أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَo
بلا و مصیبت کے وقت پڑھنے سے ان شاء اللہ نجات حاصل ہوگی ۔
بلا و مصیبت دور کرنے کے لئے
لَآ إِلٰهَ إِلَّآ أَنْتَ سُبْحٰنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ o
اس آیت کو دفع رنج و غم کے لئے پڑھنے کے دو طریقے ہیں ( اوّل ) ایک ہی مجلس میں سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ (دوم) حاجتمند خود تنہا اس آیت کو عشاء کی نماز کے بعد تاریکی میں بیٹھ کر باوضو قبلہ رو ہوکر تین سو (۳۰۰) مرتبہ پڑھے اور پانی کا پیالہ اپنے پاس رکھے اور پڑھنے کے دوران لمحہ لمحہ کے بعد اس پانی میں ہاتھ ڈال کر اپنے منہ اور بدن پر ملتا رہے یہ عمل تین دن اگر ہوسکے تو سات دن تک جاری رکھے ان شاء اللہ کامیابی ہوگی ۔
زچگی میں تسہیل (آسانی )کیلئے
قُلْ مَن يَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَالْأَرْضِ أَمَّنْ يَّمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَمَنْ يُّخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَنْ يُّدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُوْلُوْنَ اللّهُ ۚ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُوْنَo
تسہیل ولادت کیلئے لکھ کر داہنے بازو پر باندھ دیں ان شاء اللہ آسانی ہوگی ۔
وَآيَةٌ لَّهُمُ اللَّيْلُ نَسْلَخُ مِنْهُ النَّهَارَ فَإِذَا هُمْ مُّظْلِمُوْنَ o وَالشَّمْسُ تَجْرِيْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَا ۚ ذٰلِكَ تَقْدِيْرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِيْمِ o
(۲) یہ آیتیں لکھ کر حاملہ کی ران پر باندھ دیں اور کہیں کہ نجاست سے بچا رکھیں ۔ ان شاء اللہ زچگی بہت آسان ہوگی ۔