بلجیم کیخلاف فتح ، مراقشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

,

   

دوحہ : قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراقش نے بلجیم کو شکست دے کر ٹورنمنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔ فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراقش نے عالمی نمبر 2 بلجیم کو ورلڈکپ میں 2-0 سے شکست دی۔ بلجیم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراقش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گرکر خدا کا شکر ادا کیا۔ایک اور مقابلہ میں کروشیا نے کینیڈا کو 4-1سے شکست دی ۔