بلدیاتی انتخابات پارٹی اپنے نشان پر لڑے گی:سنجے سنگھ

   

بلندشہر: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن و اترپردیش کے پارٹی کے انچارج سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اپنے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی۔بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بلند شہر میں پہنچے عام آدمی پارٹی لیڈر نے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پارٹی کو مضبوط کیا جارہا ہے بوتھ اور وارڈ سطح پر پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ کھڑا ہوچکا ہے ۔ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی سبھی سیٹوں پر مضبوطی کے ساتھ اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔یہ پوچھے جانے پر آیا پارٹی بلدیاتی انتخابات تنہا یا کسی کے ساتھ اتحاد کر کے لڑے گی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے دم پر انتخابی میدان میں اترے گی۔انہوں نے ملک کی مودی اور ریاست کی یوگی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا اور دونوں حکومتوں کو گاؤں کسان، مزدور ملازمین چھوٹے کاروباری مخالف قرار دے ۔انہوں نے دہلی کے ایجوکیشن ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی کیجریوال سرکار نے دہلی باشندوں کو بہتر طبی خدمات اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کی سہولیات دستیاب کرائی ہے ۔