بلندی سے گرنے پر دو افراد کی موت

   

حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں بلندی سے گرنے کے سبب دو افراد فوت ہوگئے ۔ نارسنگی اور رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 20 سالہ منوج کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پپل گوڑہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص ایک 4 منزلہ زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ بلندی سے گرکر شدیدزخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ رائے درہم پولیس کے مطابق 54 سالہ رویندر گوڑجو شیخ پیٹ درگاہ حسین شاہ ولیؒ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص رائے درگم علاقہ میں ایک 4 منزلہ عمارت میں کام کر رہا تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔