بلند شہر تشدد کا اصل ملزم یوگیش گرفتار

   

میرٹھ ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بلند شہر میں ہجومی تشدد کا اصل ملزم یوگیش راج کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس تشدد میں ایک پولیس انسپکٹر اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ یوگیش راج بجرنگ دل کا مقامی کنوینر ہے۔
پولیس نے کہا کہ یوگیش راج کو جو بجرنگ دل کا مقامی کنوینر ہے /3 ڈسمبر 2018 ء کو تشدد کے بعد سے فرار تھا ۔