بلنکین اورقریشی کا ڈینیئل پرل کیس پر تبادلہ خیال

   

اسلام آباد: وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے نو منتخب سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکین نے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور ڈینیئل پرل قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے انٹونی جے بلنکین کو سیکریٹری آف اسٹیٹ کا دفتر سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امریکہ کے ساتھ مختلف معاملات پر مفادات کے استحکام پر مبنی وسیع شراکت داری قائم کرنے کے پاکستان کے عزم کی تائید کی۔