بلیک فنگس سے ڈاکٹر کی موت

   

کاماریڈی ۔ بلیک فنگس کے باعث ایک ڈاکٹر کی حیدرآباد میں موت واقع ہوگئی تفصیلات کے بموجب نظام آباد ضلع کے درپلی سے تعلق رکھنے والے گوردھن راما ریڈی میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے اور گذشتہ ماہ کرونا سے متاثرین ہونے پر حیدرآباد کے خانگی دواخانہ میں زیر علاج تھے اور حال ہی میں انہیں آنکھ میں تکلیف محسوس ہونے پر حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں تشخیص کرانے پر بلاک فنگس کی شناخت کی گئی اور شدید متاثر ہونے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی ایک ماہ قبل ان کی والدہ گنگوا بھی کرونا کے باعث فوت ہوگئی تھی ۔ تقریباً 35 لاکھ روپئے خرچ کرنے کے باوجود بھی ان کے گھر میں دو افراد بچ نہیں سکے اور ایک ماہ کے دوران دو افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد ان کے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔