واشنگٹن : مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا محض ایک فیصد حصہ اپنے بچوں کے لیے چھوڑ کر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ورثے میں ملنے والی دولت کی بجائے زندگی میں اپنے بل پر کامیابی حاصل کریں۔گزشتہ دنوں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ ہر فرد اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہتا ہے، میرے معاملے میں میرے بچوں کی بہت اچھی پرورش ہوئی اور انہوں نے اعلی تعلیم حاصل کی، مگر وہ میرے بعد میری دولت کا محض ایک فیصد حصہ حاصل کریں گے کیونکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی حمایت دولت کے ساتھ نہیں کروں گا۔بل گیٹس نے کہا کہمیں نے انہیں مائیکرو سافٹ چلانے کا نہیں کہا، میں چاہتا ہوں کہ وہ زندگی میں کامیابی حاصل کرکے خود کمائیں۔