بم دھماکہ کی افواہ ، بنگلور میں 6 اسکولس خالی کرائے گئے

   

بنگلور :مبینہ طور پر کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں 6 اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں انتہائی طاقتور بم نصب کیے گئے ہیں۔ دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔بم اسکواڈ اور مقامی پولیس نے مشتبہ بم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ مکمل جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ سب کچھ کسی نے دھوکہ دہی کے لیے نہیں کیا ہے۔مبینہ دھمکی ملنے کے بعد اسکول خالی کرانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ بچوں کے علاوہ اساتذہ اور دیگر عملے کو بھی نکالا جا رہا ہے۔والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لے جائیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اسکولوں کو دھمکی دینے والی ای میل جمعہ کی صبح 10.15 سے 11 بجے کے درمیان بھیجی گئیں۔ یہ ای میلز مختلف آئی ڈیز سے بھیجی گئی ہیں۔