بم کی اطلاع پر لڑاکا طیاروں کے حصار میں مسافر طیارے کی لینڈنگ

   

لندن : سیکیورٹی خدشات پر مانچسٹر جانیوالے طیارے کا رخ اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ کی طرف کردیا گیا-سیکیورٹی خدشات پر مانچسٹر جانیوالے مسافر طیارے کا رخ اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ کی طرف کر کے اس کی حفاظتی طور پر لینڈنگ کرا دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ترکی سے مانچسٹر آنے والے طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر 2 لڑاکا طیاروں نے حصار میں لے کر اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پر اتارا۔رپورٹس کے مطابق طیارے کو ٹرمنل سے دور پارک کر کے پولیس کو طلب کیا گیا، جسیچیکنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ پر بم کی اطلاع تھی۔