وارانسی : ایک چونکا دینے والے واقعہ میں بنارس ہندو یونیورسٹی آئی آئی ٹی کی ایک طالبہ کو اس کے ہاسٹل کے قریب تین موٹر سائکل سوار مردوں نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی لڑإی کو بندوق کی نوک پر روکا پھر اسے زبردستی چومنے کے بعد اس کے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا ۔ اس کی ویڈیو بنانا شروع کردی ۔ واقعہ کے خلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ۔ یہ واقعہ بی ایچ یو کیمپس میں کرمن بابا مندر سے تقریباً 300 میٹر دور ایگریکلچر فارم کے قریب صبح دیڑھ بجے کے قریب پیش آیا ۔ جمعرات کی صبح تقریباً 2500 طلبہ نے راجپوتانہ ہاسٹل کے سامنے احتجاج کیا ۔ اس کے بعد پورے کیمپس میں احتجا کی ہوا پھیل گئی ۔