بنجارہ ہلز میں کمسن لڑکے کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکے کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ 14سالہ امان جو یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن محمد قاسم کا بیٹا تھا ۔ راک گارڈن کے قریب تالاب میں مشتبہ طور پر گرپڑا جس کو فوری پانی سے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران امان فوت ہوگیا ۔ امان یوسف گوڑہ علاقہ سے ساتھیوں کے ہمراہ راک گارڈن علاقہ پہنچا تھا اور پانی میں ہاتھ صاف کرنے کے دوران یہ کمسن لڑکا مشتبہ طور پر پانی میں گرپڑا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔