بنجارہ ہلز پر ’ ونٹر فیشن شو ‘ کا انعقادNEERU’S

   

سونم کپور ، ممتاز بزنسمین ، نامور اور سماجی شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نیروس کی جانب سے اس کے اسٹور واقع بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 پر ونٹر فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں موسم سرما کیلئے موزوں ملبوسات کے ان کے نئے ڈائنمک کلکشن کی نمائش کی گئی ۔ یہ برانڈ مختلف عمر گروپ کے خریداروں کے لیے ایک اہم پسند بن گیا ہے ۔ سونم کپور نے جو نیروس کی برانڈ ایمبسیڈر بھی ہیں اس کلکشن کی نمائش کی اور خواتین کی سیفٹی سے متعلق بیداری پیدا کی ۔ اس ایونٹ میں اسٹارس معزز مہمانوں جیسے سبی رامی ریڈی ، پنکی ریڈی ، انجنی کمار ، جیش رنجن ، ترکی کے قونصل جنرل مسٹر عدنان ، یو کے قونصل جنرل مسٹر انڈریو فلیمنگ ، فلمی اداکارہ سنجنا ، بیوروکریٹس ، بزنسمین اور سماجی شخصیتوں نے شرکت کی ۔۔