بنجامن نتن یاہو۔ اسرائیل’’ صرف یہودی عوام ‘‘ کا ملک ہے

,

   

اسرائیل کے وزیراعظم نے ایک حساس انسٹاگرام پوسٹ کے جواب میں اس کو تسلیم کیاہے کہ ملک ’’ تما م اس کے شہریوں‘‘ کا نہیں ہے۔

وزیراعظم بنجامن نتین یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل’’ اس کے تمام شہریوں کا ملک نہیں ہے‘‘ ملک کی فلسطینی آبادی کا حوالہ دیتے ہوئے انہو ں نے مزیدکہاکہ تمام شہری بشمول عرب کو مساوی حقوق ہیں۔تاہم انسٹاگرام پر اپنے تبصرے میں نتن یاہو نے پچھلے سال منظوری دئے گئے سب سے متنازعہ قانون کا حوالہ دیاجس میں کہاگیا ہے کہ اسرائیل ملک صرف یہودی عوام کا ہے۔

اسرائیلی اداکارروتیم سیلا کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ’’ اسرائیل تمام شہریوں کا ملک نہیں ہے۔ بنیاد شہریت کا جو قانون ہم نے بنایا ہے اس کے مطابق اسرائیل صرف یہودیوں عوام کا ملک ہے۔ او رصرف ان کا ہے‘‘۔

پچھلے سال گرما میں عربی زبان کو سرکاری زبان کے درجہ سے ہٹاتے ہوئے ’’ خصوصی موقف‘‘ فراہم کیاگیا‘ ہبروکو سرکاری زبان بناتے ہوئے یہ رائے قائم کی گئی تھی کہ’’ اسرایل یہودیوں کی آبائی مقام ہے اور قومی خود مختاری کا انہیں خصوصی حق فراہم کیاگیا ہے‘‘۔

اور یہ بھی کہاگیاتھا کہ یروشلم اسرائیل کا غیر منقسم صدر مقام ہے۔ سیلا نے انسٹاگرام پر ایک دائیں بازو کلچرل منسٹر میری ریگیو کے انٹرویو پر تنقید کی تھی ‘ مذکورہ منسٹر کا فلسطینی پر تنقید کرنے والے یاہو کے کابینہ کے سب سے بڑے وزیر میں شمار کیاجاتا ہے۔

سیلا نے لکھا کہ’’ جب کوئی اس حکومت میں عوام سے کہتا ہے یہ تمام شہریوں کا ملک ہے اور تمام کو مساوی حق ہے ۔ عرب بھی انسان ہیں‘ اس کے علاوہ تمام طبقات بھی انسانوں میں شامل ہوتے ہیں‘‘۔