بندلہ گوڑہ میں سڑک حادثہ 3 سالہ لڑکی مریم جاں بحق

   

حیدرآباد : چندرائن گٹہ کے علاقہ بنڈلہ گوڑہ میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں تیز رفتار لاری کی ٹکر سے 3 سالہ کمسن ہلاک ہوگئی ۔ سب انسپکٹر چندرائن گٹہ گوردھن ریڈی کے بموجب 3 سالہ مریم بنڈلہ گوڑہ میں واقع اپنے مکان کے روبرو کھیل رہی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹاٹا لاری نے اسے روند دیا ۔ اس حادثہ میں کمسن برسرموقع ہلاک ہوگئی اور حادثہ کے فوری بعد لاری ڈرائیور گاڑی چھوڑکر وہاں سے فرار ہوگیا ۔ لڑکی کے والد محمد انور نے اپنی بیٹی کو دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کرلیا اور اس کی تلاش شروع کردی ۔