بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق !

   

عَنْ مُعَاذٍ رضي ﷲ عنه قَالَ : کُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صلي ﷲعليه وآله وسلم عَلٰي حِمَارٍ يُقَالُ لَهٗ عُفَيْرٌ، فَقَالَ : يَا مُعَاذُ، هَلْ تَدْرِي حَقَّ ﷲعَلٰي عِبَادِهٖ، وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَي ﷲ. قُلْتُ : اَللہ وَرَسُوْلُهٗ أَعْلَمُ، قَالَ : فَإِنَّ حَقَّ ﷲِ عَلَي الْعِبَادِ أَنْ يَّعْبُدُوْهُ، وَلَا يُشْرِکُوْا بِهٖ شَيْئًا، وَحَقَّ الْعِبَادِ عَلَي ﷲِ أَنْ لَّا يُعَذِّبَ مَنْ لَّا يُشْرِکُ بِهٖ شَيْئًا. فَقُلْتُ : يَا رَسُوْلَ ﷲِ، أَفَلَا أُبَشِّرُ النَّاسَ؟ قَالَ : لَا تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّکِلُوْا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
’’حضرت معاذ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے عفیر نامی دراز گوش پر سوار تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے معاذ! کیا تمہیں معلوم ہے بندوں پر اللہ تعالیٰ کا کیا حق ہے، اور اللہ تعالیٰ پر بندوں کا کیا حق ہے؟ میں نے عرض کیا : اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ وہ صرف اسی کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائیں، اور اللہ تعالیٰ پر بندوں کا حق یہ ہے کہ جو شخص شرک نہ کرے وہ اسے عذاب نہ دے۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ! کیا میں یہ خوشخبری لوگوں تک نہ پہنچا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : نہیں۔ انہیں یہ خوشخبری مت دو کہ پھر وہ اسی پر بھروسہ کر کے بیٹھے رہیں گے (اور عمل میں کوتاہی کریں گے)۔‘‘