بنگارو تلنگانہ پارٹی ریاست میں مکمل نشہ بندی کی حامی

   

حیدرآباد 10 فبروری ( این ایس ایس ) نو تشکیل شدہ بنگارو تلنگانہ سیاسی جماعت کے صدر محمد امان اللہ خان نے کہا کہ ریاست میں مکمل نشہ بندی نافذ کرنا ان کی پارٹی کا اصل ایجنڈہ رہیگا اور ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں تمام 17 پارلیمانی حلقوں سے مقابلہ کریگی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مکمل نشہ بندی ریاست میں نافذ ہوتی ہے تو 80 فیصد سڑک حادثات ‘ جرائم اور خواتین پر مظالم کے واقعات میں کمی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ نشہ بندی نافذ کردی جاتی ہے تو سڑکوں پر چیکنگ کرنے ‘ جرمانے عائد کرنے ‘ حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر جیل بھیجنے ‘ لائسنس منسوخ کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہیگی ۔ اس کے علاوہ ہیلمٹ کے لزوم کو اختیاری کیا جاسکتا ہے ۔