بنگالیوں کو آسام سے نکالنے کا منصوبہ : ترنمول

   

کولکتہ ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس لیڈر فرہاد حکیم نے الزام عائد کیا کہ حکومت این آر سی کے نام پر بنگالیوں کو آسام سے باہر کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ در اصل آسام سے بنگالیوں کو نکالنے کا منصوبہ ہے ۔ حکومت اتنی شدت پسند کس طرح ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان 19 لاکھ افراد کی ذمہ داری لینی ہوگی جن کے نام این آر سی فہرست میںشامل نہیں ہیں۔