بنگال میں اے ائی ایم ائی ایم کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پیرزادہ طوحہ صدیقی

,

   

ہوگلی۔مجوزہ بنگال اسمبلی انتخابات میں فورفورا شریف کے عالم دین عباس صدیقی کے بیان کہ ان کی پارٹی انڈین سکیولر فرنٹ(ائی ایس ایف) کی جانب سے اے ائی ایم ائی ایم پارٹی کی مخالفت نہیں کرنے کے اعلان کے کچھ دنوں بعد ان کے چچا پیرزادہ طوحہ صدیقی نے جمعہ کے روم کہاکہ اسدالدین اویسی کی زیرقیادت اے ائی ایم ائی ایم کے لئے بنگال میں ”کوئی جگہ“ نہیں ہے۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے پیرزادہ نے کہاکہ ”عباس جھوٹ پھیلارہے ہیں۔ وہ بنگال کی شبہہ متاثرکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بنگال میں کوئی ہندومسلم کے درمیان میں دارڑ نہیں ہے۔ بنگال کی عوام اس تقسیم کی سیاست کی کوئی حمایت نہیں کرے گی۔ بنگال میں اے ائی ایم ائی ایم کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے“۔

پیرزادہ نے مزید کہاکہ ”یہاں پر کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں او راقلیتوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیاگیا۔

فورفورا شریف سے کسی نے ماضی میں کوئی سیاست نہیں کی ہے۔ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنے جھنڈے کے ساتھ فورفورا شریف میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے“۔


ٹی ایم ایس مغربی بنگال میں دوبارہ اقتدار پر ائے گی۔ پیر زادہ
انہوں نے زوردے کر کہاکہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)مغربی بنگال میں دوبارہ اقتدار پر ائے گی۔ پیرزادہ نے کہاکہ ”اس مرتبہ لوگ ترقی کے نام پر ووٹ دیں گے اور فرقہ پرستی کی سیاست کو مسترد کریں گے۔

مجھے 90فیصد یقین ہے کہ ٹی ایم سی دوبارہ اقتدار میں ائے گی۔ باہری لوگ کو ئی فرق پیدا نہیں کرسکیں گے“۔

ائی ایس ایف سربراہ صدیقی نے منگل کے روز کہاتھا کہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اسدالدین اویسی کی اے ائی ایم ائی ایم کی مخالفت نہیں کرے گی۔

عباس نے اے این ائی کو بتایاکہ”اسد صاحب بنگال ائے۔

وہ دربار شریف بھی ائے۔ہم نے انہیں بتایاکہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ 2021اسمبلی الیکشن میں ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہئے اوراسی وجہہ سے جہاں سے اسد صاحب کی پارٹی مقابلہ کرے گی ہم اپنے امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔

ان کی مدد کرنا ضروری ہے۔ بات چیت کا سلسلہ ہنوز جاری ہے“۔

مغربی بنگال کے انتخابات میں مقابلہ کا اعلان کرنے کے بعد بنگال کو اپنے پہلے دورے کے دوران اویسی نے عباس صدیقی سے ہوگلی ضلع میں فورفورا شریف میں بات کی تھی۔

ریاست کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس‘ لفٹ اور ائی ایس ایف کے درمیان الائنس سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ہوگئی ہے۔

درایں اثناء الیکشن کمیشن آف انڈیانے جمعہ کے روز مغربی بنگال میں اٹھ مرحل(پچھلے مرتبہ کے سات مرحل کے برعکس) میں انتخابات کرانے کااعلان کیاہے۔ وہیں رائے دہی کا آغاز27مارچ سے ہوگا جبکہ گنتی 2مئی کو مقر ر کی گئی ہے