سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے میونسپل انتخابات میں مرکزی سیکورٹی فورسز یعنی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ بی جے پی لیڈر موشمی رائے اور پرتاپ بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ نے بھی بنرجی کی دلیل کو مسترد کر دیا تھا۔ مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل نے کہا کہ اگر عدالت سی آر پی ایف کی تقرری کا حکم دیتی ہے تو بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔