بنگال میں ڈینگو سے ایک اور نوجوان کی موت

   

کولکاتا : کلکتہ شہر میں ایک بار ڈینگو سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے ۔اس نوجوان کو 14 جنوری 2023 کو برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی یہ نوجوان اپنے والدین کے ساتھ 5 نمبرایلن بی روڈ، بھوانی پور میںرہتا ہے ۔ 17 سالہ لڑکا گھر سے نہیں نکلتا تھا ۔والدین نے دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا ڈینگو سے متاثر ہوگیا تھا۔نوجوان کی موت کے بعد بوبازار میں نوجوان کے گھر میں غم کا ماحول ہے ۔ کوئی بولنے کی پوزیشن میں نہیں۔ متوفی نوجوان کی خالہ نے بتایا کہ جس کلینک میں اس کے برین ٹیومر کا علاج کیا جا رہا تھا وہ بھوانی پور کے اس علاقے سے بہت قریب تھا۔ چنانچہ گزشتہ جنوری سے 17 سالہ دیو پوپٹ اپنے والدین کے ساتھ وہاں عارضی طور پر مقیم تھا۔ تاہم، وہ صحت یاب ہونے سے پہلے ہی رخصت ہوگیا ہے ۔دوسری جانب ڈینگو کی صورتحال ریاست میں تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 20 ستمبر تک ضلع میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 8 ہزار 535 ہے ۔ ان میں شہری علاقوں میں 5 ہزار 446 اور دیہی علاقوں میں 2 ہزار 956 افراد متاثر ہوئے ہیں۔