بنگال پر حکومت کرنے بی جے پی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا

,

   

جولوگ ملک کو ایجنسیوں کی مدد سے چلاتے ہیں وہ ملک کے عوام کا لیڈر نہیں ہوسکتا :ممتابنرجی
کلکتہ:چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا خواب بی جے پی کا کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بنگال کی مٹی میں فرقہ پرستی نہیں رہی ہے اور یہاں کہ عوام نے فرقہ پرستوں کو درکنا رکیا ہے ۔ترنمول کانگریس کے سالانہ شہید دیوس پر ورچوئیل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ ان کے خلاف منفی مہم کا بنگال کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی کو ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سرو کار نہیں ہے ۔بی جے پی صرف منفی اور نفرت کی سیاست میں یقین رکھتی ہے اور بنگال کے عوام ترقی پسند اور لبرل ہیں وہ کبھی بھی فرقہ پرستی کی حمایت نہیں کی ہے اس لئے مجھے امید ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال روایتی انداز میں ترنمو ل کانگریس کے سالانہ پروگرام کو شان شایان طریقے سے منعقد نہیں کیا گیا ہے ۔ ممتا بنرجی کی تقریر کو ترنمول کانگریس کے تمام آفیشل سماجی ویب سائٹ، فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا ہے ممتا بنرجی نے وزیرا عظم اور امیت شاہ کا نام لئے بغیر کہا کہ آج ملک کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے ۔مگر جولوگ ملک کو ایجنسیوں کی مدد سے چلاتے ہیں وہ ملک کے عوام کے لیڈر نہیں ہوتے ہیں۔ممتا بنرجی نے پارٹی ورکروں کو عوام تک ترنمول کانگریس کے دور حکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2021میں ایک بار پھر ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت قائم ہوگی۔