بنگال پنچایتی انتخابات کا 8 جولائی کو انعقاد

   

کولکتہ۔ مغربی بنگال میں تین درجے پنچایتی نظام کے انتخابات 8 جولائی کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے، ریاستی الیکشن کمشنر راجیو سنہا نے جمعرات کو اعلان کیا۔ انتخابات دارجلنگ اورکلیمپونگ ضلع میں دو درجوں اور ریاست کے باقی حصوں میں تین درجوں کے لیے ہوں گے۔ نامزدگی کا عمل 9 جون سے شروع ہو کر 15 جون تک جاری رہے گا۔ پولنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا اور گنتی ممکنہ طور پر 11 جولائی کو ہوگی۔