بنگال کے سرحدی اضلاع میں بنگلہ دیش سے ہتھیار کی اسمگلنگ

   

کولکتہ : بنگلہ دیش میں عام انتخابات ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے بعد ہی بین الاقوامی سرحد کے خاردار تاروں کے باوجودندیا اور مرشد آباد میں اسلحہ اسمگلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔پولس ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع سے گرفتار اسلحہ ڈیلرز سے انہیں یہ معلومات حاصل ہوئی ہیں۔بی ایس ایف ذرائع کے مطابق خفیہ ذرائع سے اسلحہ کی تجارت کی اطلاع ملنے کے بعد سرحدی علاقے میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔ پنچایات انتخابات کے دوران نادیا اور مرشد آباد میںبڑے پیمانے پر اسلحہ کی اسمگلنگ کے معاملات سامنے آئے تھے ۔ پولس ذرائع کے مطابق چوں کہ بنگلہ دیش میں انتخابات ہورہے تھے اس لئے وہاں اسلحے کی بہت زیادہ مانگ تھی۔اس موقع پر بنگال کے اسلحہ ڈیلر ہتھیار سپلائی کررہے تھے ۔ریاستی پولیس اور بی ایس ایف نے گزشتہ ایک ماہ میں مرشد آباد، نادیہ اور شمالی 24 پرگنہ سے 27 آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ ان میں نائن ایم ایم، سات ایم ایم پستول مع میگزین اور کارتوس شامل ہیں۔ چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش کاروں کو پتہ چلا کہ وہ تمام ہتھیار بہار کے مونگیر سے آئے تھے ۔ جھارکھنڈ، بیر بھوم، مرشد آباد اور شمالی 24 پرگنہ کی سرحد سے ملحقہ پہنچتے ہیں۔ اس کے بعد وہ وہاں سے بنگلہ دیش پہنچایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق وہ تمامغیر استعمال شدہ ہتھیار بنگلہ دیش کے انتخابات کے بعد ضلع میں واپس آ رہے ہیں۔ دو اضلاع میں اسلحے کے کاروبار کا رجحان یہ کہتا ہے کہ چوں کہ بنگلہ دیش میں ووٹنگ ہی نہیں ہوئی ہے ۔اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تھا اس لئے وہاں ہتھیاروں کی طلب بہت زیادہ نہیں تھی ۔اس لئے غیر مستعمل ہتھیار واپس آرہے ہیں ۔اب یہاں کے تاجر لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کا انتظار کررہے ہیں ۔