بنگال:2800 کروڑ روپے کا چٹ فنڈ فراڈ، باپ اور بیٹا گرفتار

   

کولکاتہ: ای ڈی نے منی لانڈرنگ سے متعلق 2800 کروڑ روپے کے چٹ فنڈ فراڈ کیس میں کولکاتہ سے باپ اور بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں نے اچھے منافع کا وعدہ کرکے سرمایہ کاروں سے رقم بٹوری تھی۔ گرفتاری کے بعد ای ڈی نے دونوں کو منی لانڈرنگ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سے دونوں کو 10 دن کیلئے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ای ڈی نے 26 نومبر کو پریاگ گروپ آف کمپنیز کے سی ایم ڈی باسودیو باگچی اور ان کے بیٹے اویک باگچی کے خلاف چٹ فنڈ فراڈ کیس میں شکایت کے بعد کمپنی کے کولکاتہ اور ممبئی کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔