بنگلورو کے ایک اسکول میں بھیانک آتشزدگی

   

بنگلورو۔ 30 مئی (یو این آئی) کرناٹک کے مغربی بنگلورو میں ہفتہ کی صبح ایک اسکول کی عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ اور ہنفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر کارروائی کیلئے لگایا گیا۔ واقعہ کے وقت اسکول سمر ویکیشن کی وجہ سے بند تھا، اس لیے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ پولیس کے مطابق، ناگدیون ہلی میں واقع چترکوٹا اسکول کے آڈیٹوریم میں آگ لگی تھی۔
لیکن گرمیوں کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے ان طلبہ یا ملازمین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو عام طور پر تعلیمی اوقات کے دوران وہاں موجود ہوتے ہیں۔