٭ بنگلورو کے ڈوملور علاقہ کے رہنے والوں نے والینٹر گروپ کے ساتھ کچرہ کے ڈمپنگ یارڈ کو بزرگ شہریوں کیلئے پارک میں تبدیل کردیا۔ برہات بنگلورو مہانگر پالیکا کی جانب سے اس علاقہ کو ڈمپنگ یارڈ بنادیا گیا تھا۔ مقامی شخص ہیمنت کمار اگروال نے بتایا کہ انہوں نے مقامی عوام میں شعور بیدارکیا اور صفائی کی مہم شروع کی۔ بعدازاں بی بی ایم پی اور آر ڈبلیو اے بھی اس مہم میں شامل ہوگئے۔